سعودی دشمن کے ساتھ جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، یمن

No Comments

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع اور یمن کے چیف آف آرمی اسٹاف محمد العاطفی نے یمن کے دفاعی کمانڈروں کے تربیتی ورکشاپ میں منعقدہ ایک تقریب کے اختتام پر کہا کہ یمن کی مسلح افواج اپنی ہم آہنگی کی بدولت نہ صرف دشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہوئیں بلکہ وہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ کو دفاعی حالت سے منھ توڑ جوابی حملے دے کر مزید شدت پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس سعودی اتحاد کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی مکمل توانائی رکھتی ہیں اور دشمن کی کسی بھی طرح کی کارروائی اس کی ذلت و رسوائی اور خمیازہ بھگتنے پر منتج ہوگی۔

Previous Post
Taliban orders female TV presenters to cover their faces in Afghanistan
Next Post
SADA E HAZARA TOPIC موضوع گفتگو: سماجی مسائل و سماجی ادارہ ھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed

Menu
Cookie Consent with Real Cookie Banner