امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
منگل کے روز 18 سالہ ملزم ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود اسکول میں چھپا لیا تھا
اسکول میں فائرنگ سے 19 طالب علموں سمیت 21 افراد ہلاک ؛ ٹیکساس، امریکا
No Comments
